زلزلے کے نقصاانات کا ازالہ کرنے کےلیے ترکیہ کے ساتھ ہیں: یونان

تھیسالونیکی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران نیکوس دندیاس نے کہا کہ  انسانی مصائب  حد سے تجاوز کر چکے ہیں، یونان اپنی تاریخی و  سماجی اخلاقی اقداروں کے تحت  ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ممکن بنا سکتا ہے

1947534
زلزلے کے نقصاانات کا ازالہ کرنے کےلیے ترکیہ کے ساتھ ہیں: یونان

 یونانی  وزیر خارجہ نیکوس دندیاس نے  کہا ہے کہ ان کا ملک   ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔

 تھیسالونیکی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران نیکوس دندیاس نے کہا کہ  انسانی مصائب  حد سے تجاوز کر چکے ہیں، یونان اپنی تاریخی و  سماجی اخلاقی اقداروں کے تحت  ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ممکن بنا سکتا ہے۔

 دندیاس نے کہا کہ یونان  یورپی یونین کا رکن ہونے کے ناطے ترکیہ کی مدد کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،ہمارا ملک اس مشکل وقت میں  ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کرے گا۔

 یاد رہے کہ  چھ فروری کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلوں سے ہزاروں افراد ہلاک  ہو چکے ہیں جسے عصر حاضر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں