قاہرامان ماراش  زلزلوں  کے بعد سے امدادی  ٹیمیں عوام کے لیے امید کی کرن بنی ہوئی ہیں

ملبے تلے سے نکالی جانیوالی   جانیں کچھ حد تک دلوں کو سکون  دلا رہی ہیں  "معجزانہ نجاتیں" پورے ترکیہ  کے دلوں کو چھو رہی ہیں

1945665
قاہرامان ماراش  زلزلوں  کے بعد سے امدادی  ٹیمیں عوام کے لیے امید کی کرن بنی ہوئی ہیں

قاہرامان ماراش  زلزلوں  کے بعد سے امدادی  ٹیمیں زندگی اور موت کے درمیان پھنسے ہوئے آفت زدگان کی مدد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

ملبے تلے سے نکالی جانیوالی   جانیں کچھ حد تک دلوں کو سکون  دلا رہی ہیں  "معجزانہ نجاتیں" پورے ترکیہ  کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔

غازی اینتپ  میں  مسمار ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے 40 سالہ سیبل قایا کو 170 گھنٹوں کے بعد زندہ نکال لیا  گیا۔

ادیامان کی  تحصیل بیسن میں 60 سالہ  ایرین گل کو زلزلے کے 166 گھنٹے بعد اور ادیامان  سے ہی  158 گھنٹوں کے بعد 10 سالہ عاصمہ نامی بچی کو زندہ بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔



متعللقہ خبریں