ترک وزیر خارجہ کی آذربائیجان، ترکمانستان اور آئرلینڈ کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک بات چیت

اس  دوران قاہرامان ماراش میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں سے متاثرہ 10 صوبوں کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں  پر تبادلہ خیال کیا گیا

1945115
ترک وزیر خارجہ کی آذربائیجان، ترکمانستان اور آئرلینڈ کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک بات چیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے آذربائیجانی، ترکمانستانی اور آئرش ہم منصبوں کے ساتھ فون پر قاہرامان ماراش  کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد، جسے "صدی کی آفت"  قرار دیا جا چکا  ہے، خطے کی صورتحال اور امداد پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کی  جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق  چاوش اولو  نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ  راشد میرے دوف سے علیحدہ علیحدہ  ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔

وزیر چاوش اولو نے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ و دفاع مائیکل مارٹن سے بھی فون پر بات کی۔

اس  دوران قاہرامان ماراش میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں سے متاثرہ 10 صوبوں کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ترک وزیر  خارجہ نے  آفت  آنے کے دن 6 فروری سے ابتک  تعزیت سے متعلق  50 سے زائد  ٹیلی فونک  گفتگو کی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں