اٹلی کی جانب سے ترکیہ کے لیے بامعنی امدادی پیکج

اطالوی سفارت خانے نے اس امداد کو ان الفاظ کے ساتھ شیئر کیا ہے "مایوسی کے پیچھے بہت سی امیدیں ہاور  اندھیرے کے پیچھے بہت  سی روشنی "۔

1943531
اٹلی کی جانب سے ترکیہ کے لیے بامعنی امدادی پیکج
turkiye italya yardim.jpg

اٹلی نےقہرامان ماراش  جہاں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے کے جھتکے محسوس کیے گئے ہیں امداد روانہ کی ہے۔

اطالوی سفارت خانے نے اس امداد کو ان الفاظ کے ساتھ شیئر کیا ہے "مایوسی کے پیچھے بہت سی امیدیں ہاور  اندھیرے کے پیچھے بہت  سی روشنی "۔

قہرامان ماراش   اور دس بڑے شہروں کو متاثرہ کرنے  والے اس ہولناک زلزلے کے بعد مختلف ممالک نے ترکیہ کو امدادی  ٹیمیں اور امدادی سازو سامان روانہ کیا ہے جس میں اٹلی بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اطالوی سفارت خانے نے زلزلہ زدہ علاقے کے لیے کی جانے والی امداد پر جن الفاظ کو شئیر کیا ہے وہی الفاظ مایوسی کے پیچھے بہت سی امیدیں ہاور  اندھیرے کے پیچھے بہت  سی روشنی "۔ ترکیہ نے  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے دوران اٹلی کو بھیجے گئے امدادی سازو سامان پر تحریر کیے تھے۔

ترکیہ  نے   دنیا میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے اٹلی کو بڑے پیمانے پر  امداد فراہم کی تھی۔

مشہورصوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی  جو رواداری اور امن کی علامت ہیں کے اشعار  کو  مشتمل پیکٹوں  پر اطالوی اور ہسپانوی زبان میں یہ الفاظ کنندہ  تھے۔  مایوسی کے پیچھے بہت سی امیدیں ہیں اور  اندھیرے کے پیچھے بہت  سی روشنی ہے۔



متعللقہ خبریں