ہم، غلط خبر رسانی کے خلاف جدوجہد کو ایک قومی فریضہ سمجھتے ہیں: آلتون

ہم ترکیہ کو، علاقائی و عالمی سطح پر، مبنی بر حقیقت اطلاعاتی مرکز بنائیں گے: فخر الدین آلتون

1938141
ہم، غلط خبر رسانی کے خلاف جدوجہد کو ایک قومی فریضہ سمجھتے ہیں: آلتون

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ اس عالمی دورِ  انتشار میں ترکیہ، بحیثیت ایک استحکام پسند طاقت کے، اطلاعات کے شعبے میں بھی حق و انصاف، قانون اور حقیقت کی علمبرداری کر رہا ہے۔

آلتون نے جریدہ 'چرچیوے' کے لئے انٹرویو میں غیر مصدّقہ اور غیر حقیقی خبر رسانی کے خلاف جدوجہد کے موضوع کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلوبل اطلاعاتی مسئلے کی حیثیت سے غلط خبر رسانی  اور ساز باز کے بے ڈول جنگ،  ڈیجیٹل نفسیاتی جنگ، قائل کرنے کی انڈسٹری، رضامندی  کی انجینئرنگ اور اجتماعی اطلاعات جیسے شعبوں  اور موضوعات کے ساتھ قریبی تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خاص طور پر انٹر نیٹ میڈیا کی جھوٹی خبریں ایک بڑے انسانی گروہ کو متاثر کر رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ خبریں انسانی جذبات و افکار تک کو گِروی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کو ، ایک تواتر کے ساتھ، ان غیر مصّدقہ خبروں کی مہموں  اور ادراکی آپریشنوں  کا سامنا ہو رہا ہے۔ گلوبل سطح پر اس دورِ انتشار   میں بھی ترکیہ، بحیثیت استحکام پسند قوّت کے، حق و انصاف، قانون اور سچائی کی علمبرداری جاری ر کھے ہوئے ہے۔

فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ " ہم ،بحیثیت محکمہ مواصلات و اطلاعات کے، غلط خبر رسانی کے خلاف جدوجہد کو ایک قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ ہم ترکیہ کو، علاقائی و عالمی سطح پر، مبنی بر حقیقت اطلاعاتی مرکز بنائیں گے"۔



متعللقہ خبریں