ہماری طاقت عوام ہیں،ملکی ترقی اورآسودہ حال زندگی یقینی بنائیں گے:ایردوان

صدر نے کہا کہ ہم ملکی ترقی کےلیے سرمایہ کاری،افرادی قوت اور برآمداتی شعبے کی معاونت کرتے رہیں گے،جمہوری اقدار کو تقویت دیں گے،مظلوموں کی آواز بننا جاری رکھیں گے

1927941
ہماری طاقت عوام ہیں،ملکی ترقی اورآسودہ حال زندگی یقینی بنائیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ترکیہ اپنے یک صد سالہ منصوبے کو عوامی طاقت سے عملی جامہ پہنائے گا۔

 صدر نے   انصاف و ترقی پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مدت میں ہم نے عوامی خدمت و ترقی کو اپنا شعار بنایا ہے،بحیرہ اسود میں  گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے یہ مقدار 710  ارب  کیوبک میٹر تک جا پہنچی ہے جس کی پہلی فراہمی کا سلسلہ مارچ  کے آخر میں شروع ہو جائے گا اس کے علاوہ ضلع ادانہ اور جزرے نامی قصبے میں بھی پٹرول کی پیداوار میں اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی برقی گاڑی ٹوگ کا پلانٹ زور و شور سے کام کر رہا ہے جبکہ ہماری حکومت نے شہریوں کےلیے اہم ترین رہائشی منصوبے کا بھی اعلان کر دیا ہے، حکومت  عوام کو اقتصادی لحاظ سے آسودہ حال بنانے کےلیے اقدامات کرتی رہے گی ۔

صدر نے بتایا کہ  دفاعی صنعت میں ہم نے میزائلوں ،ڈرونز اور قزل ایلما جیسی خلائی گاڑی کے تجربات کیے جو کہ اس وقت دنیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے، ہم ملکی ترقی کےلیے سرمایہ کاری،افرادی قوت اور برآمداتی شعبے کی معاونت کرتے رہیں گے،جمہوری اقدار کو تقویت دیں گے،مظلوموں کی آواز بننا جاری رکھیں گے۔،ہم یک صد سالہ منصوبے کو عوامی طاقت سے عملی جامہ پہنائیں گے۔



متعللقہ خبریں