ترک ڈرانز سے دنیا متاثر ہے: صدر ایردوان

صدر  ایردوان نے دفاعی صنعت کے شعبے میں ترکیہ کی کامیابیوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عالمی اخبارات   ترکیہ کی اس کامیابیوں پر سرخیاں لگا رہی ہے۔  کامیابی کے بارے میں سرخیاں بنا رہی ہے اور حیرت کے ساتھ  ان کا جائزہ لے رہی ہے

1924905
ترک ڈرانز  سے دنیا متاثر ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دنیا میں  ترکیہ  کے ڈرانز   کی کامیابی کے چرچے ہی چرچے ہیں۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) اور ترک اکیڈمی آف سائنسز (TÜBA) سائنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔

صدر  ایردوان نے دفاعی صنعت کے شعبے میں ترکیہ کی کامیابیوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عالمی اخبارات   ترکیہ کی اس کامیابیوں پر سرخیاں لگا رہی ہے۔  کامیابی کے بارے میں سرخیاں بنا رہی ہے اور حیرت کے ساتھ  ان کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سفر کا آغاز   بائراکتار  ٹی  بی  2  سے کیا  اور پھر ترک ڈرا ن آقنجی تیار کیا اور اب  ترک مسلح ڈران  ، قزل ایلما  تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترک  دفاعی صنعت میں یہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں۔

 ایردوان نے کہا کہ اب ہم رکیں گے نہیں، ہمارا سفر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کے پاس اب ایک جدید، ترقی یافتہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا ماحولیاتی نظام ہے جو معیار اور مقدار کے لحاظ سے دنیا کا مقابلہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے ٹیکنو پارکس میں ہمارے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈیزائن سینٹرز میں دسیوں ہزار منصوببوں پر کام ہو رہا ہے۔

صدر نے کہا کہ وہ سائنس دانوں کو ان کی تحقیقات   میں  تعاون کو   جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں