مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں اسلحہ سازی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا: نائب صدر  فواد اوکتائے

نائب صدر  فواد اوکتائے   نے Bayrak ان خیالات کا اظہار  بائراک ریڈیو ٹیلی ویژن (BRT) پرشمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ایک پروگرام میں ایجنڈے کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا

1904741
مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں اسلحہ سازی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا: نائب صدر  فواد اوکتائے

نائب صدر  فواد اوکتائے  نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں اسلحہ سازی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

نائب صدر  فواد اوکتائے   نے Bayrak ان خیالات کا اظہار  بائراک ریڈیو ٹیلی ویژن (BRT) پرشمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ایک پروگرام میں ایجنڈے کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  کہ وہ پابندیوں اور جزیرے کی تخفیف اسلحہ کے حوالے سے موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی سرگرمیوں  کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ "مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں اسلحہ سازی کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتی۔ خاص طور پر اگر یہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ترک عوام کی سلامتی سے متعلق ہے، تو ہماری ضمانت سلامتی سے شروع ہوتی ہے۔ یقیناً معاشی، سماجی، ثقافتی اور دیگر تمام شعبوں میں ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اوکتاے نے کہا کہ امریکی اور یونانی دونوں اچھی طرح جانتے ہیں کہ ترک قوم دھمکیوں  سے  مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہتھیاروں کی دوڑ   ترکیہ کے عزم کو اور پختہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  متعلقہ ریاستوں خصوصاً ریاستہائے متحدہ امریکہ (USA) کو جلد از جلد حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ یہ دونوں معاشروں اور ریاستوں کے فائدے میں ہے کہ جزیرے کو مسلح کرنے کی بجائے غیر مسلح کیا جائے

نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قبرص کے حوالے سے ٹیبل  پر موجود تجویز اب سے خودمختار مساوی حیثیت کے ساتھ دو ریاستی حل ہے۔



متعللقہ خبریں