ترکیہ اس سال کے اواخر تک 50 ملین سیاحوں سے 44 بلیں ڈالر کی آمدی کے ہدف کے قریب : مہمت نوری ایرسوئے

وزیر ایرسوئے نے ان خیالات  کا اظہار  انطالیہ میں منعقدہ "FVW ٹریول ٹاک کانگریس" کے افتتاح کے موقع پر  کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے ستمبر کے عرصے میں ترکیہ نے    4.5 ملین سے  زاہد جرمن  سیاحوں کی  میزبانی کی ہے

1901786
ترکیہ اس سال کے اواخر تک 50 ملین سیاحوں سے 44 بلیں ڈالر کی آمدی کے ہدف کے قریب : مہمت نوری ایرسوئے

وزیر ثقافت  و سیاحت ر مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ جنوری سے ستمبر کے عرصے میں 4.5 ملین سے زائد جرمن زائرین ترکیہ تشریف لائے ہیں آئے اور اس اعداد و شمار کے ساتھ، جرمنی ترکیہ کو سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں 13.1 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

وزیر ایرسوئے نے ان خیالات  کا اظہار  انطالیہ میں منعقدہ "FVW ٹریول ٹاک کانگریس" کے افتتاح کے موقع پر  کیا ۔

ایرسوئے نے کہا کہ سال کے پہلے نو مہینے سیاحت میں، جرمن سیاح   پہلے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوری سے ستمبر کے عرصے میں ترکیہ نے    4.5 ملین سے  زاہد جرمن  سیاحوں کی  میزبانی کی ہے  اور اس طرح  جرمنی ترکیہ  کو سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں 13.1% کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  GoTürkiye پورٹل، دنیا کے سب سے کامیاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سے ایک، جو ثقافت اور سیاحت کے میدان میں ملک کی جانب سے پیش کردہ   ہر مراعات، اور قدر کو 104 ذیلی برانڈز اور  کے ساتھ  پوری دنیا  کو  پیش کرتا ہے۔ ایرسوئے  نے کہا کہ GoTürkiye کو سال کے آغاز سے اب تک 125 ملین سیاح آچکے ہیں۔

ائیر سوئے   نے کہا کہ  GoTurkey کا انسٹاگرام صفحہ 2 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالوورز والا تیسرا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سیاحت کے شعبے کی بات آتی ہے تو، ترکیہ  ایک ایسا ملک ہے جسے سمندر، ریت اور سورج تک محدود نہیں رکھا  جاتا  بلکہ دنیا کی سیاحت  کے شعبے میں اسے تنوع  حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ  جہاں پر   آثار قدیم کے بے شمار   کھنڈرات موجود ہیں 2021 میں 670 میٹر  گہرائی پر کھدائی کرکے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

وزیر ایرسوئے نے کہا کہ وہ کروز سیاحت کو بھی  بڑی اہمیت دیتے ہیں اور کہا کہ  گالاتا  پورٹ، جسے انہوں نے پچھلے سال استنبول میں افتتاح کیا تھا ، مختصر وقت میں دنیا کی سب سے زیادہ قابل تعریف کروز پورٹس میں سے ایک بن  چکا ہے۔

ایرسوئے نے کہا کہ ترکیہ  کی سیاحت  کے شعبے میں روز بروز نیا ریکارڈ  قائم کررہا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہم سال کے آخر تک 50 ملین سیاحوں اور 44 بلین ڈالر کے ہدف کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہیں۔



متعللقہ خبریں