ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہمارا نظام صحت کافی کامیاب ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا اگر نظام صحت دیکھا جائے تو ان کی کارکردگی کافی ناقص ہے جس کے مقابلے میں ترکیہ نے شعبہ صحت میں گاہے بگاہے کامیابیوں کی نئی منازل طے کی ہیں

1899906
ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہمارا نظام صحت کافی کامیاب ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے روس کی جانب سے  اناج معاہدے کو معطل کرنے سے متعلق کہا ہے کہ  یہ روس کا اپنا فیصلہ ہے مگر ہم اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں گے،خدمتِ انسانیت ہمارا شعار ہے ۔

 صدر ایردوان نے  استنبول میں آٹھویں ترک طب کنونشن  سے متعلقہ تقریب  انعامات سے خطاب کیا ۔

 روس کی جانب سے اناج معاہدے کو موخر کرنے پر صدر نے کہا کہ  یہ روس کا ذاتی فیصلہ ہے مگر ہم اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں گے،خدمت انسانیت ہمارا شعار رہے گا، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا اگر نظام صحت دیکھا جائے تو ان کی کارکردگی کافی ناقص ہے جس کے مقابلے میں ترکیہ نے شعبہ صحت میں گاہے بگاہے کامیابیوں کی نئی منازل طے کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سرمایہ کاریوں اور جدید تعاون کی بدولت ہم نے شہر اسپتالوں کو متعدد ترک شہروں میں متعارف کروایا ، ہر 100 ادویات میں سے 89  ملک میں تیار کی جارہی ہیں جبکہ سرطان کے خلاف بھی  تجربات جاری ہیں۔

بعد ازاں صدر نے  سائنسی علوم میں کامیابی پر ماہرین کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے ۔



متعللقہ خبریں