یونان کے اپنے جزائر کو مسلح کرنے پر ہم بھی تدابیرلینے پر مجبور ہیں :ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ ایجیئن میں یونانی جزائر پر  اسلحہ لانے سے متعلق کہا ہے کہ ہم اس کے جواب میں ضروری تدابیر لے رہے ہیں

1892977
یونان کے اپنے جزائر کو مسلح کرنے پر ہم  بھی تدابیرلینے پر مجبور ہیں :ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ ایجیئن میں یونانی جزائر پر  اسلحہ لانے سے متعلق کہا ہے کہ ہم اس کے جواب میں ضروری تدابیر لے رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے قازقستان سے واپسی پر طیارے میں  اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

 صدر نے کہا کہ اس حوالے سے ہم  فریقین کو متنبہ کر رہے ہیں،وزیر دفاع بھی امریکہ سے اس موضوع پر رابطے میں ہیں حتی نیٹو کے  دفاعی وزرا اجلاس کے دوران بھی وزیر دفاع نے وہاں تمام رکن ممالک کو  ترکیہ کے موقف سے باور کروایا ہے، یونانی شہر الیکسینڈروپولس اور دیگر یونانی جزائر  کو مسلح کرنے کا ہمیں معلوم ہے جس کے جواب میں ہم بھی ضروری تدابیر اختیار کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

 ایردوان نے  ضروری اقدامات اٹھانے کے حوالے سے کہا کہ  اس کا وقت معین نہیں ہے  البتہ یہ کیسے اور کب ہوگا ، اس کا جواب کوئی نہیں دے سکتا ۔

 

 



متعللقہ خبریں