ترکیہ: وزیر دفاع برسلز کے دورے پر

وزیر دفاع حلوصی آقار نیٹو ہیڈ کوارٹر میں متوقع وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز پہنچ گئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

1891768
ترکیہ: وزیر دفاع برسلز کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نیٹو ہیڈ کوارٹر میں متوقع وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق، آقار برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع اجلاس کی نشستوں میں شرکت کریں گے اور 2 روزہ دورے کے دوران مختلف دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔

بیان کے مطابق  وزیر دفاع حلوصی آقار کی متوقع دو طرفہ ملاقاتوں میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں