روس۔یوکرین جنگ کا خاتمہ باہمی مفاہمت پر ہوگا جس کے لیے ترکی کوشش کر رہا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ  کے خاتمے کےلیے دو طرفہ باہمی مفاہمت پر مبنی ایک امن معاہدے کی ضرورت ہے جس کےلیے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں

1873690
روس۔یوکرین جنگ کا خاتمہ باہمی مفاہمت پر ہوگا جس کے لیے ترکی کوشش کر رہا ہے: چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ  کے خاتمے کےلیے دو طرفہ باہمی مفاہمت پر مبنی ایک امن معاہدے کی ضرورت ہے جس کےلیے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

 سلووانیہ میں منعقدہ 17 بلید اسٹریٹیجک فورم میں شریک چاوش اولو نے  "یورپ میں کتنے یورپ" نامی ایک پینل سے خطاب کیا ۔

 وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ  روس  ۔یوکرین جنگ  دیر یا بدیر اپنے انجام کو ضرور پہنچے گی لیکن کیا ہم نے اس سے کچھ سیکھا ہے؟

انہوں نے کہا کہ  اس جنگ کے خاتمے کےلیے دو طرفہ باہمی مفاہمت پر مبنی معاہدے کی ضرورت ہوگی جس کےلیے ہم کوششیں کر رہے ہیں البتہ یہاں یوکرین کی علاقائی سالمیت  کو بھی ملحوظ خاطر  رکھنا ہوگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں