دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ملاز گرت  فتح کی 951 ویں سالگرہ کے موقع پر  بتلیس کے احلات  میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کیا

1872412
دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی: صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ میں پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ہماری جنگ (دہشت گردی کے خلاف) اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ ہم اپنی جنوبی سرحدوں کو 30 کلومیٹر گہرے کوریڈور سے محفوظ نہیں کر لیتے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ملاز گرت  فتح کی 951 ویں سالگرہ کے موقع پر  بتلیس کے احلات  میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کیا۔

ایردوان نے  ملازگرت  فتح کی 951 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم سلجوق ریاست کے حکمران، الپرسلان کی یاد منائی، جس نے اناطولیہ کے دروازے ترکوں کے لیے کھولے تھے۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے نوجوان احلات  اور ملازگرت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں  کے ان خیالات سے  ہمارا  ایک عظیم اور طاقتور ترکی کے مستقبل پر ہمارا اعتماد بڑھتا ہے اور 2053 کے وژن کے لیے ہماری امید بڑھ جاتی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ احلات اور  ملازگرت ہماری تہذیب کو دوبارہ سر اٹھانے کے لیے ہماری مرضی کے نام ہیں؛ یہ ہمارے عروج کی مہر ہے جو ہمارے دوستوں کو اعتماد اور دشمنوں کو خوف  میں مبتلا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں دنیا کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ ہم اپنی جنوبی سرحدوں کو 30 کلومیٹر گہرے کوریڈور سے محفوظ  نہیں ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے ملک کی سلامتی کی ترجیحات اور اپنی منصوبہ بندی کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ہم ایک رات اچانک (شام کے شمال میں) آ سکتے ہیں۔ ہم کہیں  کاروائی کرسکتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ہم نے دہشت گرد تنظیموں کے سروں کو کچل دیا، ہم انہیں کچل رہے ہیں، ہم انہیں کچلتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں