ترکی اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی تعمیر نو سے متعلق معاہدہ

اس تناظر میں، ترکی اور یوکرین کے درمیان جنگ سے تباہ ہونے والے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے معاہدے پر یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر اولیکسینڈر کبرکوف اور وزیر تجارت مہمت مُش نے دستخط کیے

1869812
ترکی اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی تعمیر نو سے متعلق معاہدہ

وکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی موجودگی میں صدر رجب طیب ایردوان  جو کل  ایک روزہ  روزہ ورکنگ دورے پر یوکرین میں تھے   صدر ولادیمیر زیلنسکی کی موجودگی میں  جنگ سے تباہ ہونے والے اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے ایک  معاہدے پر دستخط کیے  ہیں۔

صدر ایردوان   اور زیلنسکی نے کل پوٹسکی پیلس میں دو طرفہ ملاقات کی۔

اس تناظر میں، ترکی اور یوکرین کے درمیان جنگ سے تباہ ہونے والے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے معاہدے پر یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر اولیکسینڈر کبرکوف اور وزیر تجارت مہمت مُش نے دستخط کیے۔

معاہدے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔

یہ ٹاسک فورس یوکرین میں سماجی اور اقتصادی اہمیت کی سہولیات کی تعمیر نو جیسے سڑکوں، پلوں، پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے، ہسپتالوں اور اسکولوں کو مربوط کرے گی۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں