ترکی: PKK/YPG نے قارقامش پر 4 مارٹر گولے فائر کئے

ترک مسلح افواج کی جوابی کاروائی کے بعد قارقامش کے مشرق میں واقع عین العرب کے جنوب میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا

1868482
ترکی: PKK/YPG نے قارقامش پر 4 مارٹر گولے فائر کئے
karkamis havan mermisi1.jpg
karkamis havan mermisi.jpg
karkamis havan mermisi1.jpg
karkamis havan mermisi.jpg

ترکی کے ضلع غازی آنتیپ کی تحصیل قارقامش میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے 4 مارٹر گولے فائر کئے جانے کے بعد ترک سکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کاروائی کی گئی ہے۔

دریائے فرات کے مشرق میں دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں سے فائر کئے گئے 4 مارٹر گولے تحصیل قارقامش کی خالی اراضی میں گرے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو حلقےمیں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ضلع غازی آنتیپ کے گورنر 'داود گُل 'نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور  حملے کے بعد جوابی کاروائی کی گئی ہے"۔

جوابی کاروائی کے بعد غازی انتیپ کی تحصیل قارقامش کے مشرق میں واقع عین العرب  کے جنوب میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔

علاقے پر ترک مسلح افواج کی جوابی فائرنگ کے بعد بعض دہشت گردی اہداف  سے شعلے اٹھتے بھی دیکھے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں