ترکی: ہم، اپنے قبرصی بھائیوں کے برحق دعوے میں ان کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے

اب اس حقیقت کو تسلیم کر لیا جانا چاہیے کہ قبرص میں مسئلے کا واحد حل دو حکومتی ساخت ہے: ترکی وزارت دفاع

1867682
ترکی: ہم، اپنے قبرصی بھائیوں کے برحق دعوے میں ان کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے

ترکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اب اس حقیقت کو تسلیم کر لیا جانا چاہیے کہ قبرص میں مسئلے کا واحد حل دو حکومتی ساخت ہے ۔ ہم، اپنے قبرصی بھائیوں کے برحق دعوے میں ان کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔

ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں  1958 سے تاحال ،یونانی دہشت گرد تنظیم EOKA کے، قبرصی ترکوں پر منّظم حملوں کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ تشدد اور ظالمانہ قتل وارداتوں کے ساتھ  یہ حملے ترکوں کے خلاف ایک نسل کشی کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  23 دسمبر 1963 کا قبرصی ترکوں کا وحشیانہ قتل عام  "خونی کرسمس" کے نام سے دنیا کے ذہن میں نقش  ہے ۔دہشت گردوں اور ان کے بزدل حامیوں نے ایک طویل عرصے تک بچوں بوڑھوں اور عورتوں کا فرق کئے بغیر ہمارے ہم نسلوں پر حملے جاری رکھے۔ ترک مسلح افواج نے، ظلم کے خاتمے اور آتش کدے میں تبدیل جزیرے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے، جولائی 1974 کو آپریشن شروع کیا۔ ضامن  ملک کے حقوق کے دائرہ کار میں 48 سال قبل کئے گئے قبرص امن آپریشن کے ساتھ ترکوں کی ہی نہیں یونانیوں کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرص امن آپریشن کو قبضہ کہنے والے اور تاریخی حقائق سے نظریں چُرانےوالے اصل میں وہ  لوگ ہیں جو 1958 سے 1974 کی تاریخوں میں کئے گئے قتل عاموں کو دنیا کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے ہیں۔  امن آپریشن کے بعد سے اب تک جزیرے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جزیرے میں امن و امان کی فضاء قائم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب اس حقیقت کا ادراک کر لیاجانا چاہیے کہ جزیرے میں  مسئلے کا واحد حل دو حکومتی ساخت ہے۔  ہمارے قبرصی بھائی حق پر ہیں اور ہم اس برحق دعوے میں اپنے قبرصی بھائیوں کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں