سویڈن کا ریڈ وارنٹ کے ساتھ مطلوب شخص کو ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ
سویڈن کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے ترکی کی جانب سے فراڈ کے لیے ریڈ وارنٹ سے مطلوب 35 سالہ شخص کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا ہے
سویڈن نے ترکی میں دھوکہ دہی کے الزام میں ریڈ نوٹس وارنٹ کے ساتھ مطلوب شخص کی حوالگی کا فیصلہ کیا ہے ۔
سویڈن کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے ترکی کی جانب سے فراڈ کے لیے ریڈ وارنٹ سے مطلوب 35 سالہ شخص کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے سویڈن کے وزیر انصاف اور داخلہ مورگن جوہانسن نے اسے معمول کی صورتِحال قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جو شخص 2011 سے سویڈن میں مقیم ہے اور اس عرصے میں سیاسی پناہ کی درخواست دے چکا ہے اسے ترکی میں دھوکہ دہی کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
متعلقہ شخص نے ترکی کے حوالے نہ کیے جانے کے لیے مذہب عیسایت اختیار کرلیا تھا۔
متعللقہ خبریں
صدر ایردوان سربیا کے دورے پر
بلغراد کے نکولا ٹیسلا ہوائی اڈے پر سرب صدر الیگزنڈر ووجچ نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔