دنیا کے خوراک کے بحران کو ترکی ہی کی کوششوں کے نتیجے میں  حل کیا گیا ہے: صدرایردوان

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد  میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایردوان نے کہا کہ غذائی بحران سے بچانے اور اس سلسلے میں   مسئلے کے حل کا  ترکی ہی  کی کوششوں سے حاصل ہوا  ہے

1862272
دنیا کے خوراک کے بحران کو ترکی ہی کی کوششوں کے نتیجے میں  حل کیا گیا ہے: صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دنیا کے خوراک کے بحران  کو ترکی ہی کی کوششوں کے نتیجے میں  حل کیا جا چکا  ہے۔

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد  میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے کہا کہ غذائی بحران سے بچانے اور اس سلسلے میں   مسئلے کے حل کا  ترکی ہی  کی کوششوں سے حاصل ہوا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اناج کے بحران پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا قدم ہمارے ملک کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اب اسے تمام ممالک ہی قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلے کی ترسیل کے لیے  آج ہی بحری جہاز روانہ ہوگئے ہیں ۔ یہ سب کچھ  22 جولائی کو استنبول میں کیے گئے معاہدوں  ہی کا نتیجہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ  جوائنٹ کوآرڈینیشن سنٹر استنبول میں قائم کیا گیا ہے  جس نے   23 جولائی  سے کام کرنا شروع کررکھا ہے۔ اناج سے لدا جہاز اوڈیسا سے روانہ ہوا۔ جب یہ جہاز باسفورس پہنچے گا تو اسے روس، یوکرین، ترکی اور اقوام متحدہ کے ماہرین کنٹرول کریں گے۔ ہم اسی طرح کی  سفارتی کوشوں  کو دوسرے شعبوں خصوصاً توانائی تک پھیلا سکتے ہیں اور اس قسم کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں