وزیر خزانہ نورالدین نباتی  جی -20 ممالک کے وزرائے خزانہ کےاجلاس میں شرکت کریں گے

وزارت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے والے جی 20 کے مذکورہ اجلاس میں 'انفراسٹرکچر' کے عنوان سے ایک سیشن منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر خزانہ نباتی خطاب کریں گے

1855181
وزیر خزانہ نورالدین نباتی  جی -20 ممالک کے وزرائے خزانہ کےاجلاس میں شرکت کریں گے

 جی -20 ممالک کے وزرائے خزانہ  اوراسٹیٹ بینک  کو گورنروں کے  15-16 جولائی کو   ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ نورالدین نباتی انڈونیشیا روانہ ہوں گے۔

وزارت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے والے جی 20 کے مذکورہ اجلاس میں 'انفراسٹرکچر' کے عنوان سے ایک سیشن منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر خزانہ نباتی خطاب کریں گے۔

اس سیشن کے علاوہ وزارتی سطح پر عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور خطرات، عالمی صحت کا ایجنڈا، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ، مالیاتی شعبہ، پائیدار مالیات اور بین الاقوامی ٹیکسیشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نباتی جی 20 اجلاسوں کے دائرہ کار  میں  اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں