ترکی کی تنبیہ: اظہارِ بیان کی آزادی کے نام پر بدنمائی سے پرہیز کریں

جس طرح ترکی کے ذرائع ابلاغ امریکہ کے مقامی اصول و قواعد کا احترام کرتے ہیں اسی طرح امریکہ صدائے ترکی اور جرمن ڈوئچے ویلےDW انٹرنیٹ سائٹیں بھی ترکی کے اصول و ضوابط کا احترام کریں: بلگچ

1853096
ترکی کی تنبیہ: اظہارِ بیان کی آزادی کے نام پر بدنمائی سے پرہیز کریں

ترکی نے امریکہ کو نشریاتی قوانین پر عمل کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے کہا ہے کہ جس طرح ترکی کے ذرائع ابلاغ امریکہ کے مقامی اصول و قواعد کا احترام کرتے ہیں اسی طرح امریکہ صدائے ترکی اور جرمن ڈوئچے ویلےDW انٹرنیٹ سائٹوں کو بھی ترکی کے اصول و ضوابط کا احترام کرنا چاہیے۔

تانجو بلگچ نے، ترکی ریڈیو  اینڈ ٹیلی ویژن بورڈ  RTUK کی طرف سے  ڈی ڈبلیو ترکی اور امریکہ صدائے ترکی  تک رسائی پر پابندی کے موضوع پر، امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی تنقید کا جواب دیا ہے۔

بلگچ نے ، پرائس کے بیان کا حوالہ دے کر ،  ٹویٹر سے تنقید کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " جس طرح اظہارِ بیان کی آزادی جمہوریت کے لئے ضروری ہے اسی طرح قانون کی بالادستی بھی ضروری ہے۔ اظہارِ بیان کی آزادی کی اجازت دینے لیکن  واقعات کو بدنمائی سے بچانے کے لئے اصلاحات  کی گنجائش موجود ہے۔ جس طرح ترکی کے ذرائع ابلاغ امریکی میڈیا کے مقامی اصول و ضوابط کا احترام کرتے ہیں اسی طرح امریکہ صدائے ترکی اور ڈی ڈبلیو ترکی کو بھی ترکی کے اصُول و ضوابط کا احترام کرنا چاہیے"۔

واضح رہے کہ ترکی ریڈیو  اینڈ ٹیلی ویژن بورڈ  RTUKنے گذشتہ ماہ نشریاتی لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ڈبلیو ترکی اور امریکہ صدائے ترکی تک رسائی کو بین کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں