ترکمان گیس کو ترکی منتقل کرنےکے منصوبے پر کام جاری ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

اوکتاے، نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اقتصادی تعاون کے بارے میں بین الحکومتی ترک-ترکمان کمیشن (HEK) کے اجلاس کی افتتاحی  خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں جو کہ ہر روز مسلسل بڑھ رہے ہیں

1850975
ترکمان گیس کو ترکی منتقل کرنےکے منصوبے پر کام جاری ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

نائب صدر  فواد اوکتائے  نے کہا کہ ترکی-آذربائیجان-ترکمانستان کے تعاون سے وہ ترکمان گیس کو TANAP لائن پر منتقل کر کے اناطولیہ منتقل کر سکتے ہیں۔

اوکتاے، نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اقتصادی تعاون کے بارے میں بین الحکومتی ترک-ترکمان کمیشن (HEK) کے اجلاس کی افتتاحی  خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں جو کہ ہر روز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ بین ادارہ جاتی تعاون اور کاروباری شراکت داری دونوں میں نمایاں سرعت حاصل کی گئی ہے۔

نائب صدر اوکتائے  نے زور دے کر کہا کہ وبا کے اثر کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  توانائی کے شعبے میں تعاون نے حال ہی میں ترقی پذیر توانائی کی فراہمی کے تحفظ کی غیر یقینی صورتحال سے زیادہ اہمیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی-آذربائیجان-ترکمانستان کے تعاون سے، ہم ترکمان گیس کو TANAP لائن پر منتقل کر کے اناطولیہ کو منتقل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماہ  جون  سے  ایران-ترکمان-ازبک روٹ پر غیر ملکی گاڑیوں کے ٹرانزٹ پاس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اوکتاے نے کہا کہ ڈرائیوروں کو ترکمان حکام کی طرف سے طے شدہ قوانین پر عمل کرتے ہوئے ٹرانزٹ پاس فراہم کرنے سے مغرب اور وسطی ایشیا  کے درمیان تجارت  کو فروغ حاصل ہوگا۔

نائب صدر فواد اوکتائے  نے ترکمانستان-ترکی بزنس فورم میں بھی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  ترکمانستان کی آزادی کو تسلیم کرنے اور اشک آباد میں سفارت خانہ کھولنے والا پہلا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی،  ترکمانستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت دیتا ہے اور سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بھائی چارے کے رشتوں پر کو فروغ دیتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوطرفہ تجارت میں مقامی کرنسیوں کا حصہ بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترکمانستانی کاروباری افراد کو ترکی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، اوکتاے نے بزنس فورم کے دائرہ کار میں خوراک، ٹیکسٹائل اور تعمیرات کے شعبے میں کمپنیوں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے "مفاہمت کی یادداشت" پر دستخط کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں