فن لینڈ اور سویڈن ترکی کے خدشات دور کر دیں گے: جیک سلیوان

امریکی  مشیر برائے قومی سلامتی  جیک سلیوان نے  یقین ظاہر کیا ہے کہ   فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر ترکی کے خدشات رفع  ہو جائیں گے

1844657
فن لینڈ اور سویڈن ترکی کے خدشات دور کر دیں گے:  جیک سلیوان

امریکی  مشیر برائے قومی سلامتی  جیک سلیوان نے  یقین ظاہر کیا ہے کہ   فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر ترکی کے خدشات رفع  ہو جائیں گے۔

 جیک سلیوان نے   مرکز برائے جدید ماریکی سلامتی کے تحت منعقدہ ایک  پینل سے خطاب میں امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق اظہار خیال کیا ۔

مشیر نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن   کی نیٹو میں شمولیت کے ہم منتظر ہین۔ترکی نے پی کے کے کے  حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے جس پر دونوں ملکوں نے ان کا جواب دینے کی حامی بھری ہے جبکہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام ترک صدر کے وفد سے رابطے میں ہیں۔

 مشیر نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی ترک صدارتی مشیر ابراہیم قالن سے ملاقات  کریں گے مگر اس مسئلے  کے حل کےلیے حتمی وقت کا تعین کرنا فی الوقت خارج از امکان ہے کیونکہ یہ  اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب تمام طرفین باہمی مفاہمت کا مظاہرہ کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں