ترکی نے ریڈ لائن ڈپلومیسی شروع کر دی

ہماری، روس کے ساتھ بھی اور یوکرین کے ساتھ بھی بھاری مذاکراتی ٹریفک جاری ہے، ہم اناج کے بحران پر فوری طور پر قابو پانے کے خواہش مند ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1843832
ترکی نے ریڈ لائن ڈپلومیسی شروع کر دی

ترکی وزارت دفاع نے، 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے، اناج کے بحران کو حل کرنے کے لئے "ریڈ لائن" ڈپلومیسی کو فعال کر دیا ہے۔

خوراک سے لدے بحری جہازوں کے یوکرین کی بندرگاہوں پر محصور رہ جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج کے بحران کا سامنا ہے۔

بندرگاہوں کے اطراف میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں اور جھڑپیں مسئلے کے حل کو اور بھی دشوار بنا رہی ہیں۔

مسئلے کے حل کے لئے ایک طرف  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سفارتی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف وزارت دفاع بھی متحرک ہو گئی ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار کی اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ جاری ٹیلی فونک ڈپلومیسی کے سلسلے کی حالیہ ملاقات گذشتہ ہفتے طے پائی۔

آقار نے پہلے روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو  کے ساتھ اور بعد ازاں یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں آقار نے اپنے مخاطبین سے کہا ہے کہ  انسانی صورتحال کے مزید خراب ہونے سے قبل فائر بندی   کا قیام ضروری ہے۔

مذاکراتی ایجنڈے کا دوسرا موضوع یوکرین کی بندرگاہوں  پر اخراج کے منتظر اناج سے لدے بحری جہازوں کا مسئلہ تھا۔

مذاکرات میں، درپیش صورتحال کے مختلف جغرافیاوں کے ممالک پر منفی اثرات کا ذکر کیا گیا اور مسئلے کے حل کے لئے ایک نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار کی زیرِ قیادت موضوع پر زیادہ قریبی غور وفکر اور کسی نتیجے تک رسائی کے لئے تینوں ممالک کی دفاعی وزارتوں سے جرنیلی رتبوں والے ایک ایک اہلکار کی شرکت سے "ریڈ لائن" تشکیل دی گئی ہے۔

مذکورہ  اہلکار مسئلے کے حل کے لئے ترکی کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔

موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہم اناج کے بحران پر فوری طور پر قابو پانے کے خواہش مند ہیں۔ ہماری، روس کے ساتھ بھی اور یوکرین کے ساتھ بھی بھاری مذاکراتی ٹریفک جاری ہے۔ دونوں فریقین کو بعض پہلووں پر ہچکچاہٹ کا سامنا ہے۔ ہم  ان ہچکچاہٹوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس معاملے میں پُر امید ہیں"۔



متعللقہ خبریں