ترکی کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں: سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم ماگدالینا اینڈرسن نے  کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شمولیت پر ترکی کے خدشات رفع کرنے کی خاطر  بے صبری سےمذاکرات کےلیے تیار ہیں

1843388
ترکی کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں: سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم ماگدالینا اینڈرسن نے  کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شمولیت پر ترکی کے خدشات رفع کرنے کی خاطر  بے صبری سےمذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

 اینڈرسن نے فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین  اور ناورے کے وزیراعظم یونس گاہر اسٹور کے ہمراہ ملاقات کی ۔

 ملاقات کے بعد ایک مشترکہ  پریس کانفرنس کے دوران سویڈش وزیراعظم نے  نیٹو میں شمولیت  پر ترکی اور سویڈن کے درمیان مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا کہ نیٹو کا رکنی عمل  تیزی سے جاری ہے ،ہم فن لینڈ کے  ساتھ اس سلسلے میں حرکت کر رہے ہیں،اور چاہتے ہیں کہ  ترکی کے ساتھ اس بحران  کے حل کے لیے مکالمت کا راستہ کھلا رکھا جائے۔

 فینیش وزیراعظم مارین نے بھی کہا کہ  میڈریڈ میں اس ماہ کے آخر میں ہونے والے نیٹو اجلاس  سے قبل  تنازعے کا حل اہم ہوگا لیکن اگر اس میں تاخیر ہوءی تو یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں