صدر ایردوان سے ترک یونان تعلقات پر پھر سے بات چیت ہوسکتی ہے: یونانی وزیر اعظم کریاکوس  میتچو تاکس

یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT کے ساتھ ایک انٹرویو میں، کریاکوس  میتچو تاکس  نے ترکی کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی کے دیگر امور پر جائزہ  پیش کیا ہے

1843862
صدر ایردوان سے  ترک یونان تعلقات پر پھر سے بات چیت ہوسکتی ہے:  یونانی وزیر اعظم کریاکوس  میتچو تاکس

یونانی وزیر اعظم کریاکوس  میتچو تاکس  نے کہا کہ انہیں صدر رجب طیب ایردوان سے دوبارہ ملاقات اور بات کرنے کی ضرورت ہے۔

یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT کے ساتھ ایک انٹرویو میں، کریاکوس  میتچو تاکس  نے ترکی کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی کے دیگر امور پر جائزہ  پیش کیا ہے ۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران ترکی-یونانی تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے، کریاکوس  میتچو تاکس   نے مارچ میں استنبول میں صدر ایردوان سے ملاقات کے  بارے میں کہا کہ  صدر  ایردوان  کے ساتھ میری ملاقات واقعی اچھے موڈ میں ہوئی۔ میں توقع کر رہا تھا کہ ہم تناؤ کو ایک طرف رکھ کر دونوں ممالک کے درمیان مثبت ایجنڈے پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں اور اسی پر  ہم نے اتفاق  بھی  کیا تھا۔

کریاکوس  میتچو تاکس   نے کہا کہ وہ ترکی اور ترک عوام کے ساتھ مستقل، اچھے اور دوستانہ ہمسائیگی کے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں ترکی اور ترک عوام سے کوئی مسئلہ نہیں  ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی اور یونان کے درمیان میدان میں نہیں بلکہ گفتگو میں زبردست کشیدگی پائی جاتی ہے کریاکوس  میتچو تاکس   نے  صدر ایردوان سے دوبارہ ملاقات کے امکان کے بارے میں کہا کہ "ہم کسی  مناسب وقت  پر ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کی جائے۔



متعللقہ خبریں