ترکی کی برآمدات کو ہم نے 243 بلین ڈالر تک پہنچادیا ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار استنبول خلیج  کنونشن   سینٹر میں ترک برآمد کنندگان کی اسمبلی کی 29ویں عام جنرل اسمبلی اور ایکسپورٹ کے چیمپئنز ایوارڈ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1842400
ترکی کی برآمدات کو ہم نے 243 بلین ڈالر تک  پہنچادیا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ترکی کی برآمدات کو 243 بلین ڈالر تک بڑھانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور وہ ہر ماہ اس شرح میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار استنبول خلیج  کنونشن   سینٹر میں ترک برآمد کنندگان کی اسمبلی کی 29ویں عام جنرل اسمبلی اور ایکسپورٹ کے چیمپئنز ایوارڈ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں اپنی کمپنیوں اور کاروباری افراد  کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں ایکسپورٹ کے چیمپئن  ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا  ہم اپنی برآمدات کو 243 بلین ڈالر تک بڑھانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے، ہم ہر ماہ اس شرح میں اضافہ  کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  217 ممالک  کو کی جانے والی برآمدات  کیوجہ  سے   ہم ایک ایسےملک  کا روپ اختیار کرگئے ہیں  جس کا پرچم دنیا میں ہر جگہ لہراتا ہوا دکھائی  دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  2022 کی پہلی سہ ماہی میں ترکی کی نصف ترقی  برآمدات  پر  مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور موجودہ سرپلس کے ساتھ اپنے ملک کو ترقی دینے کے ہدف کی طرف مضبوط قدم اٹھائی جانے کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔  

ایردوان نے  کہا کہ وہ  صلاحیت میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری جیسے طریقوں سے اپنی پیداوار اضافہ کرنے والے افراد  کا مکمل ساتھ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے دہشت گردی  پر لگائی جانے والی  کاری  ضرب کا  ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ  ہم اپنے ملک کا دفاع  کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔سرحد پار سے کی جانے والی کاروائیوں  کے خلاف گھس  کر  ان دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی چھوڑیں  گے۔  ہم عراق میں جاری پنجہ کلید  آپریشنز کے ساتھ دہشت گردوں  کو اپنے سخت اشکنجے میں لے رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں