ترکی: ایفیس۔2022 مشقیں کامیابی سے مکمل ہو گئیں

دوست اور اتحادی 37 ممالک کی شرکت سے 10 ہزار سے  زائد اہلکاروں کے ساتھ ایفیس۔ 2022 مشقیں طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل ہو گئی ہیں: ترکی وزارت دفاع

1841165
ترکی: ایفیس۔2022 مشقیں کامیابی سے مکمل ہو گئیں

ترکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایفیس۔2022 مشقیں طے شدہ  پروگرام کے مطابق کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں۔

وزارت دفاع نے سوشل میڈیا صفحات سے مشقوں کے ویڈیو  مناظر شئیر کئے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دوست اور اتحادی 37 ممالک کی شرکت سے 10 ہزار سے  زائد اہلکاروں کے ساتھ ایفیس۔ 2022 مشقیں طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل ہو گئی ہیں۔ ہم مشقوں میں شامل سب اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ ضلع ازمیر کی تحصیل سفر حصار میں منعقدہ ایفیس۔2022 مشقیں  2 دن تک جاری رہیں۔



متعللقہ خبریں