وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی  رومانیہ میں ، صدر کلاؤس ورنر آئیوہنس  سے ملاقات

حلوصی آقار   نے چیف آف جنرل سٹاف جنرل  یشار گیولر کے ہمراہ  بخارسٹ میں  مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔ وزیر دفاع واسائل ڈنکو سے ملاقات کے بعد آقار  کونٹروسینی پیلس گئے جہاں  انہوں نے   رومانیہ کے صدر Iohannis  سے ملاقات کی

1836887
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی  رومانیہ میں ، صدر کلاؤس ورنر آئیوہنس  سے ملاقات

 وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار   نے  اپنے سرکاری دورے کے  دائرہ کار میں  رومانیہ میں ، صدر کلاؤس ورنر آئیوہنس  سے ملاقات کی ہے۔

حلوصی آقار   نے چیف آف جنرل سٹاف جنرل  یشار گیولر کے ہمراہ  بخارسٹ میں  مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔

وزیر دفاع واسائل ڈنکو سے ملاقات کے بعد آقار  کونٹروسینی پیلس گئے جہاں  انہوں نے   رومانیہ کے صدر Iohannis  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی امور کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آقار نے صدر رجب طیب ایردوان کا تہنیتی پیغام  بھی پہنچایا۔

آقار نے ترکی اور رومانیہ کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کی موجودہ صلاحیت پر بھی زور دیا اور Iohannis کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

حلوصی آقار  نے رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی سیوکا سے بھی ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں