ترک وزیرِ خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے انقرہ میں ملاقات

وزیر  خارجہ میولود  چاوش اولو  نے اس سے قبل  اپنے پاکستانی ہم منصب  بلاول  بھٹو ذرداری  سے  ملاقات کی تھی

1835986
ترک وزیرِ خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے انقرہ میں ملاقات

وزیر ِ خارجہ  میولود چاوش اولو نے پاکستانی وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر چاوش اولو  نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ صدر  رجب طیب ایردوان کی دعوت پر  ترکی کے دورے پر تشریف لانے والے  شہباز شریف سے   انقرہ  میں ان کی   ملاقات سر انجام پائی  ہے،  "ہمارے ملک کا  یہ اہم دورہ  ہمارے شاندار تعلقات  کو نئی  سطح سے ہمکنار کرے گا۔ "

وزیر  خارجہ میولود  چاوش اولو    نے اس سے قبل    اپنے پاکستانی ہم منصب   بلاول  بھٹو ذرداری  سے  ملاقات کی تھی،  جو کہ یہ ملاقات  دارالحکومت انقرہ   میں وزیر خارجہ کی سرکاری  رہائش گاہ پر  سر انجام پائی۔

اس  ملاقات کے   حوالے سے اپنی ٹویٹر شیئرنگ میں    چاوش  اولو نے لکھا ہے کہ  پاکستانی  وزیر  خارجہ  برادرم   بھٹو ذرداری    کی ہم نے  انقرہ میں میزبانی کی ہے،  ملاقات  میں  وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کی تفصیلات اور پروگرام پر   نظر ِ ثانی کی گئی ہے۔

وزیر چاوش اولو نے  واضح کیا ہے کہ  ترکی ،  سفارتی تعلقات  کی 75 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے  دوست و برادر ملک پاکستان  کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں