صدر رجب طیب ایردوان کا یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچوتاکیس  کے بیان پر  پر شدید ردعمل

صدر ایردوان  نے کہا، "ہم  وعدوں کی پاسداری کرنے والے معزز سیاستدانوں کے ساتھ  دینے والے  انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اب کوئی میتچوتاکیس کوئی  حیثیت  نہیں رکھتا ہے۔ صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان  دیتے ہوئے کیا

1831190
صدر رجب طیب ایردوان کا یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچوتاکیس  کے بیان پر  پر شدید ردعمل

صدر رجب طیب ایردوان  نے  یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچوتاکیس  کے بیان پر  پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا، "ہم  وعدوں کی پاسداری کرنے والے معزز سیاستدانوں کے ساتھ  دینے والے  انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اب کوئی میتچوتاکیس کوئی  حیثیت  نہیں رکھتا ہے۔  

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان  دیتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے اس موقع پر  یونان کے ساتھ تعلقات کا ذکر  کرتے ہوئے کہا کہ  کیا اس وقت ہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کے ارکان کے لیے  یورپ جانے کا راستہ یونان نہیں ہے؟ یونان میں اس وقت تقریباً 10 (امریکی) اڈے ہیں۔ یہ اڈے یونان میں کیوں قائم کیے جا رہے ہیں؟ ایک یونان ہے جو اس وقت یورپی ممالک کا 400 بلین یورو کا مقروض ہے۔ ہم نے ان سے (مارچ میں استنبول میں) ملاقات کی تھی  اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ  آپس کے اختلافات  میں کسی تیسرے ملک  کو شامل نہ کیا جائے۔  

صدر ایردوان نے گزشتہ ہفتے یونانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی یاد دہانی  کرواتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے  امریکی سینیٹ میں ترکی کو ایس -16 طیاروں  کو نہ دینے کی تجاویز پیش کی ہیںاور ترکی کے خلاف جو کچھ ہوسکتا تھا انہوں نے کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ ایف 16 کے حوالے سے، امریکہ  میتچوتاکیس   کے خیالات  کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یونان کے ساتھ اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس منعقد کرنے جا رہے تھے۔ میرے لیے اب میتچوتاکیس کوئی  حیثیت  نہیں رکھتا ہے۔میں  اب ان سے  ملاقات کے لیے کبھی راضی نہیں ہوں گا۔  ہمیں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں