آزادیوں اور جمہوریت کا زیادہ حامی آئین بھی ہم بنائیں گے: ایردوان
ہم نے ملک میں بنیادی قوانین کی اس طرح تجدید کی ہے کہ ان میں آزادیوں اور جمہوری حقوق سے متعلقہ حصے مزید وسیع ہو جائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "آزادیوں اور جمہوریت کا زیادہ حامی آئین بھی ہم بنائیں گے"
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ریاستی کونسل کے قیام کی 154 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ " ہم اپنی ملت کو موجودہ مارشل لاء آئین سے مکمل طور پر نجات دِلانے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آزادیوں اور جمہوریت کا زیادہ حامی آئین بھی ہم بنائیں گے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے ملک میں بنیادی قوانین کی اس طرح تجدید کی ہے کہ ان میں آزادیوں اور جمہوری حقوق سے متعلقہ حصے مزید وسیع ہو جائیں گے۔ مجھے امید ہے کہ اختیار کردہ اقدامات کی بدولت ہمارا عدالتی نظام مزید معیاری ہو جائے گا"۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی عوام پر دوسرا نکبہ مسلط کرنے کی کسی کے پاس طاقت نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی، صدر ایردوان
ہم نےملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو 2022 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے