ترکی: ایردوان۔ پوتن مذاکرات، صدر پوتن کی طرف سے صدر ایردوان کا شکریہ

مذاکرات میں پوتن نے ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT کی زیرِ نگرانی روسی پائلٹ اور امریکی میرین کے کامیاب تبادلے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا

1819901
ترکی: ایردوان۔ پوتن مذاکرات، صدر پوتن کی طرف سے صدر ایردوان کا شکریہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں کل ترکی میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تبادلے کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ کی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں پوتن نے ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT کی زیرِ نگرانی روسی پائلٹ کونسٹانٹین یاروشینکو اور امریکی میرین ٹریور ریڈ کے کامیاب تبادلے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ریجب طیب ایردوان نے بھی کہا ہے کہ ترکی کا اس تبادلے کا وسیلہ بننا اس اہمیت کا اظہار ہے کہ جو ترکی امن، ڈائیلاگ اور باہمی تعاون کو دیتا ہے۔ یہ کام ثالثی مشن کے حوالے سے بھی نہایت پُر معنی ہے۔

تبادلے کے دوران MIT کے ادا کردہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے درمیان منّظم اور قریبی ڈائیلاگ کو جاری رکھا جانا ضروری ہے۔ یہ چیز علاقے میں انسانی المیوں پر قابو پانے اور مستحکم ماحول کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کرنے اور قیام امن کے لئے ثالثی کرنے پر تیار ہیں۔ ہم، استنبول مذاکرات کی موجودہ رفتار میں مستقل اضافہ کر کے علاقے میں پائیدار امن کے فوری قیام کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی دو ہمسایہ ممالک کے درمیان اس بحران پر قابو پانے اور صلح کی حاکمیت کے لئے جاری کاروائیوں کو عزم اور خلوص کے ساتھ جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں