" ہم تعاون کریں گے"یوکرین اور روس امن کا راستہ اپنائیں:ایردوان

پوٹن سے بات چیت میں ایردوان نے کہا کہ  بحالی امن کی جانب جانے والا ہر راستہ دنیا کے لیے مفید ہوگا،روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی بحالی،انسانی راہداریوں کا کھولنا اہم ہے ،ترکی ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہوگا

1818415
" ہم تعاون کریں گے"یوکرین اور روس امن کا راستہ اپنائیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو روس۔یوکرین مذاکرات کےسربر اہی مرحلے میں شرکت پر مبنی پیشکش کا اعادہ کیا ہے ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،ایردوان نے روسی صد رپوٹن سے ٹیلی فون پر رابطے کیا جس میں روس۔یوکرینی جنگ کی تازہ صورت حال اور ترک ۔روس تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس بات چیت میں کہا کہ  بحالی امن کی جانب جانے والا ہر  راستہ دنیا کے لیے مفید  ہوگا،روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی بحالی،انسانی راہداریوں کا کھولنا اور آبادی کے محفوظ انخلا کو ممکن بنانا اہم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ فریقین ہرقسم کی اشتعال انگیزحرکات سے بچتے ہوئے پائیدارامن کا راستہ اختیار کریں جس کے لیے ترکی ہرممکنہ تعاون کےلیے تیار ہے۔

ایردوان نے اس سلسلے میں صدر پوٹن کو روس۔یوکرینی مذاکراتی عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت  کی پیشکش کا بھی اعادہ کیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں