وزیر خارجہ میولود چاوش اولو برازیل کے دورے پر

میولود چاوش اولو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان  میں کہا ہے کہ ساؤ پالو میں، ہم نے ان اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جو کاروباری لوگوں کے ساتھ برازیل کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو مزید بڑھائیں گے

1817372
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  برازیل کے دورے پر

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برازیل میں اپنے سرکاری دورے پر   کاروباری لوگوں سے ملاقات کی ہے۔

میولود چاوش اولو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان  میں کہا ہے کہ ساؤ پالو میں، ہم نے ان اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جو کاروباری لوگوں کے ساتھ برازیل کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو مزید بڑھائیں گے۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے پھر ساؤ پالو میں ترک قونصلیٹ جنرل کی نئی سروس بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور تزویراتی شراکت داری کے تعلقات ہیں۔

میولود چاوش اولو نے برازیل کی اہمیت کی نشاندہی  کرتے ہوئے کہا کہ برازیل لاطینی امریکی خطے میں ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، لیکن آج ہماری بات چیت میں، 5 بلین ڈالر کا تجارتی حجم، خاص طور پر کاروباری لوگوں کے ساتھ، ہماری صلاحیت سے بہت پیچھے ہے، ہمارے اہداف اس سے  زیادہ ہیں۔

برازیل کی آزادی کی سالگرہ کے  جشن  کی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ میں برازیل کی آزادی کے راستے پر 21 اپریل، Tiradentes ڈے کی اہمیت کو جانتا ہوں۔ میں Tiradentes کے دن اور برازیل کی 200 ویں آزادی کی سالگرہ دونوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

23 اپریل کو یوراگوئے سے لاطینی امریکہ کے دورے کا آغاز کرتے ہوئے، میولود چاوش اولو برازیل کے تجارتی مرکز ساؤ پالو پہنچ گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں