ہم، مستقل رابطے میں ہیں اور انخلاء سے متعلق مثبت پیش رفتوں کے منتظر ہیں: آقار

ہم نے، محفوظ انخلاء کے لئے، بحری جہاز کی فراہمی سمیت جو بھی کرنا ضروری تھا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ ہم، آئندہ دنوں میں اس معاملے میں مثبت پیش رفتوں کے منتظر ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1811728
ہم، مستقل رابطے میں ہیں اور انخلاء سے متعلق مثبت پیش رفتوں کے منتظر ہیں: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہم، روس اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں ماریوپول کے ترکوں اور دیگر شہریوں کے انخلاء سے متعلق مثبت پیش رفتوں کے منتظر ہیں۔

آقار نے کل صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بحیثیت ترکی ہم نے، محفوظ انخلاء کے لئے، بحری جہاز کی فراہمی سمیت جو بھی کرنا ضروری تھا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ ہم، آئندہ دنوں میں اس معاملے میں مثبت پیش رفتوں کے منتظر ہیں۔ وہاں کی انسانی صورتحال نہایت خراب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکوں سمیت تمام شہریوں کے انخلاء کے لئے ہم نے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شہر کا ایک حصہ روس اور دوسرا حصہ یوکرین کے زیرِ کنٹرول ہے نتیجتاً ہم انسانی حوالے سے جو بھی کرنا ضروری ہے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ سے ایف۔16 کے حصول کے لئے تازہ صورتحال کے بارے میں آقار نے کہا ہے کہ ہمیں بلاک 70 ایف۔16 کی ضرورت ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہمارے پاس موجود ایف۔16 کی تجدید بھی ضروری ہے۔ ہم نے اس موضوع سے متعلق 'بیرونی عسکری فروخت' کے دائرہ کار میں کاروائی شروع کروا دی ہے۔ امریکہ وزارت دفاع کی طرف کا مرحلہ امریکہ وزارت خارجہ کے ساتھ جاری ہے۔

کانگریس کے سوال کے امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جواب پر مبنی مراسلے کے بارے میں آقار نے کہا ہے کہ اگرچہ مذکورہ مراسلے میں بعض مثبت عناصر موجود ہیں لیکن اس کے باوجود احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ ایک طویل مرحلہ ہے اور ہماری واحد تمّنا اس مرحلے کا مثبت شکل میں مکمل ہونا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے ترکی، فرانس اور اٹلی کے مشترکہ SAMP-T میزائل پروجیکٹ کے بارے میں کہا ہے کہ " صدر رجب طیب ایردوان نے اس موضوع پر فرانس کے صدر ماکرون اور اٹلی کے صدر ڈراگی کے ساتھ اور ہم نے دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس موضوع پر سہہ فریقی مذاکرات کی ضرورت ہے لیکن اس وقت فرانس میں انتخابات کا دور ہے۔ انتخابات مکمل ہونے کے بعد ہماری خواہش ہے کہ مشترکہ مذاکرات کئے جائیں اور اس عمل کو مثبت شکل میں مکمل کیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں