ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی 5 ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات

اجلاس میں، سفارتی حل کے ساتھ تعاون کے لئے یوکرین میں فوری فائر بندی اور شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ہنگامی اہمیت پر زور دیا گیا ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1808713
ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی 5 ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے چھ رکنی ویڈیو کانفرنس میں بلغاریہ، جارجیا، پولینڈ، رومانیہ اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکیہ کی دعوت اور ربط و ضبط میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اجلاس نہایت مفید رہا۔ ہم نے علاقائی دفاع اور سلامتی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

آقار نے کہا ہے کہ "اجلاس میں، سفارتی حل کے ساتھ تعاون کے لئے یوکرین میں فوری فائر بندی اور شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ہنگامی اہمیت پر زور دیا گیا ہے"۔

اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے دیگر موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ " مذاکرات میں باردوی سرنگوں کے خلاف جدوجہد سمیت بحیرہ اسود میں امن و امان اور استحکام کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت پر ایک دفعہ پھر بات کی گئی۔ علاوہ ازیں انسانی امداد کے مسلسل دوام اور علاقائی بحران میں مزید اضافے کے سدّباب کے لئے ضروری تدابیر پر غور کیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں