ترکیہ کا ریڈ ی میڈ گارمینٹس کی برآمدات میں نیا ریکارڈ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ترکی کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.8 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 22.7 بلین ڈالر رہی ہیں

1807459
ترکیہ کا ریڈ ی میڈ گارمینٹس  کی برآمدات میں نیا ریکارڈ

ترکیہ ریڈی میڈ گارمینٹس  کی  صنعت میں رواں سال کے 3 مہینوں میں جنوری تا مارچ کے عرصے میں 16.2 فیصد اضافے کے ساتھ ہمہ وقتی ریکارڈ توڑ دیا، جس سے 5 ارب 458 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل  ہوئی ہیں ۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ترکیہ کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.8 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 22.7 بلین ڈالر رہی ہیں۔

اس طرح ان اعدادو شمار  کے مطابق ترکیہ کی تاریخ  کی  ماہ   مارچ کی اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات  ہوئی ہیں ۔

اس سال جنوری تا مارچ کے عرصے میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.8 فیصد بڑھ کر 60.3 بلین ڈالر تک پہنچ  گئی ہیں۔

ریڈی میڈ گارمینٹس کی صنعت جس نے گزشتہ سال مارچ میں 1 ارب 675 ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں، رواں سال کے اسی عرصے میں 20.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 22 کروڑ ڈالر کی برآمدات  کی ہیں ۔

اس کارکردگی کے ساتھ، ریڈی میڈ  گار مینٹس  کے  سیکٹر نے مارچ میں ہمہ وقتی برآمدی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ریڈی میڈ گارمینٹس  صنعت نے رواں سال جنوری سے مارچ کے عرصے میں 16.2 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 458 ملین ڈالر کی برآمدات  کی ہیں۔

ریڈی میڈ گارمینٹس  کے شعبے میں، جرمنی  کو 330 ملین ڈالر کے ساتھ گزشتہ ماہ پہلی پوزیشن حاصل تھی۔

جرمنی کے بعد  238 ملین ڈالر کے ساتھ اسپین اور 197 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ  کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں