ہمیں توقع ہے کہ جلد ہی کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی: آقار

ہم، ماریو پول میں موجود ترکیہ اور دیگر ممالک کے سِول اور زخمی باشندوں کے براستہ سمندر انخلاء کے لئے، بحری جہاز کا تعاون فراہم کر سکتے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1807451
ہمیں توقع ہے کہ جلد ہی کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے ماریوپول سے شہریوں کے انخلاء کے بارے میں کہا ہے کہ "ہم، روس اور یوکرین کے حکام کے ساتھ مربوط شکل میں، کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی مثبت پیش رفتیں سامنے آئیں گی"۔

آقار نے، یوکرین میں موجود ترکیہ اور دیگر ممالک کے سِول اور زخمی شہریوں کے انخلاء سے متعلقہ کاروائیوں کے بارے میں، اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، ماریو پول میں موجود ترکیہ اور دیگر ممالک کے سِول اور زخمی باشندوں کے براستہ سمندر انخلاء کے لئے، بحری جہاز کا تعاون فراہم کر سکتے ہیں"۔

آقار نے کہا ہے کہ یوکرین میں انسانی امداد کی رسائی اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود ترکیہ کے شہریوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی بحفاظت ترکیہ لانے کے لئے روس اور یوکرین کے حکام کے ساتھ ہماری کاروائیاں مربوط شکل میں جاری ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ جلد ہی کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی"۔



متعللقہ خبریں