چناق قلعے جنگیں ایک داستانِ شجاعت ہیں: صدر ایردوان

چناق قلعے جنگیں ملت کی محب وطنی، شجاعت اور دلیری کی داستان ہیں۔ 107 سال قبل ان جنگوں میں آزادی کی پرستار ملت نے تاریخ کا رُخ موڑ دیا: صدر رجب طیب ایردوان

1798078
چناق قلعے جنگیں ایک داستانِ شجاعت ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ چناق قلعے جنگیں ایک داستانِ شجاعت ہیں۔ 107 سال قبل ان جنگوں میں استقلال کی عاشق اس ملت نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا تھا"۔ 

صدر ایردوان نے فتح چناق قلعے کی 107 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ چناق قلعے جنگیں ملت کی محب وطنی، شجاعت اور دلیری کی داستان ہیں۔ 107 سال قبل ان جنگوں میں آزادی کی پرستار ملت نے تاریخ کا رُخ موڑ دیا۔ ان جنگوں میں ایمان سے معمور دِلوں کے مقابل دنیا کی طاقتور ترین فوجوں کو ہزیمت اٹھانے پڑی اور استعماریت کے مقابل ایمان کا فتح نصیب ہوئی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ان جنگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اپنی جانوں کی قیمت پر وطن اور آزادی کا تحفظ کرنے والی ملت کے مقابل کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی۔ ترک ملت چناق قلعے میں بے مثال جدوجہد کے ساتھ تمام مظلوموں کے لئے امید بنی اور فتح چناق قلعے سے الہام لے کر بہت سے ملکوں نے اپنی جدوجہدوں کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے فتح چناق قلعے صرف ہماری ہی نہیں ہمارے کروڑوں بھائیوں اور مظلوم عوام کی بھی فتح ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ چناق قلعے بحیثیت ملت ہمارے ازلی و ابدی بھائی چارے اور مشترکہ تقدیر کی عکاس ہے۔ اللہ ہمیں شہداء کے راستے سے جدا نہ کرے۔ 18 مارچ یومِ شہداء کے موقع پر میں انافارتا لر کے کمانڈر اور جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال سمیت اپنے تمام شہداء کو دعائے خیر و برکت کے ساتھ یاد کرتااور ان عزیز روحوں کے لئے اللہ سے مغفرت کا طلبگار ہوں۔



متعللقہ خبریں