یونانی عناصر کی جانب سے ترکی کے کھلے سمندر میں دھکیلے جانے والے تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا

کوسٹ گارڈ کمانڈ کے موبائل ریڈار نے آئیواجیک  کے قریب ربڑ کی کشتیوں میں تارکین وطن کا پتہ لگایا تھا۔ اس علاقے میں جانے والی ٹیموں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 33 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ   بچالیا ہے

1796472
یونانی عناصر کی جانب سے ترکی کے کھلے سمندر میں دھکیلے  جانے والے تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا

چناق قلعے  کے علاقے  آئیواجیک  میں، یونانی ساحلی محافظ عناصر  کی جانب سے  ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلنے والے 33 غیر قانونی تارکین وطن  زندہ بچالیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کے موبائل ریڈار نے آئیواجیک  کے قریب ربڑ کی کشتیوں میں تارکین وطن کا پتہ لگایا تھا۔

اس علاقے میں جانے والی ٹیموں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 33 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ   بچالیا ہے جنہیں یونانی عناصر نے ترکی کے پانیوں میں دھکیل دیا تھا۔

جن غیر ملکی شہریوں کو یونانیوں  نے دھکیل دیا تھا  انہیں آئیواجیک   کے غیر ملکیوں کے مرکز بھجوا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں