یوکرین سے ترک شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے مزید 181 ترک شہر یوں کا کیف، لیویف، چرنیگیو، اوڈیسا اور نکولائیف سے انخلاء کرنے سے آگاہ کیا ہے
![یوکرین سے ترک شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/43a2/5c1e/0503/62319655e79e3.jpg?time=1718510027)
گزشتہ روز مزید 181 ترک شہریوں کایوکرین سے انخلاء کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے مزید 181 ترک شہر یوں کا کیف، لیویف، چرنیگیو، اوڈیسا اور نکولائیف سے انخلاء کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
انخلاء کے حوالے سے ایک گرافک شیئر کرتے ہوئے، چاوش اولو نے کہا کہ زیر بحث 181 افراد کو ان شہروں سے بسوں اور منی بسوں کے ذریعے نکالا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 15,024 کا انخلاء کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کل 19 افراد کو سرحد عبور کرنے میں مدد فراہم کی، انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 4,952 افراد کو سرحد عبور کروانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔
یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ بھی اسرائیل کے بڑھتے ہوئے استکبار سے پریشان ہے، صدر ایردوان](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/42ff/93c8/ee2e/666d80ed5006d.jpg?time=1718510027)
امریکہ بھی اسرائیل کے بڑھتے ہوئے استکبار سے پریشان ہے، صدر ایردوان
خطے میں حتمی امن کا راستہ دو ریاستی حل سے گزرتا ہے۔ یہ فارمولا اپنے ساتھ مستقل حل لاتا ہے