ترک وزیر دفاع کی روسی اور یوکیرینی وزرا دفاع سے اہم بات چیت

ترکی  خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

1794259
ترک وزیر دفاع کی روسی اور یوکیرینی وزرا دفاع سے اہم بات چیت

وزیر دفاع خلوصی  آقار نے روسی اور یوکیرینی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

وزارت سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں یوکیرین کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

شوئیگو کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر آقار نے روسی بندرگاہوں پر منتظر سویلین بحری جہازوں کی بحفاظت ترکی آمد کے لیے فراہم کردہ تعاون کی اہمیت اور انخلاء کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کی اہمیت کو زیر  لب لاتے ہوئے  مزید جانی نقصان کی روک تھام کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

آقار نے ایک بار پھر کہا کہ ترکی، جو کہ انسانی امداد کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پہلے کی طرح اب بھی  خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترک وزیر نے  یوکیرینی  وزیر رزنیکوف کے ساتھ گفتگو میں جانی نقصان میں اضافہ نہ ہونے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کرنے اور شہریوں کے انخلا کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھلا رکھا جانے کی اہمیت کی پر زور ڈالا۔

انہوں نے علاوہ ازیں یوکیرین کو انسانی امداد کی ترسیل اور امن کے قیام کے  لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عمل  کو جاری رکھنے کا اعادہ بھی  کیا۔

 



متعللقہ خبریں