جمہوریہ ترکی کی ضمانت قبرص کا ایک جائز اور تاریخی حق ہے: صدر ایرسین تاتار

انطالیہ میں ایک اجلاس میں اپنی تقریر میں صدر تاتار نے یاد دلایا کہ وہ قبرص میں شراکت داری قائم کرنے کے لیے یونانی قبرصی فریق کے ساتھ برسوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اور وہ اب نئے دور میں فیڈریشن کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں

1793806
جمہوریہ ترکی کی ضمانت قبرص کا ایک جائز اور تاریخی حق ہے:  صدر ایرسین تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کی ضمانت قبرص کا ایک جائز اور تاریخی حق ہے۔

انطالیہ میں ایک اجلاس میں اپنی تقریر میں صدر تاتار نے یاد دلایا کہ وہ قبرص میں شراکت داری قائم کرنے کے لیے یونانی قبرصی فریق کے ساتھ برسوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اور وہ اب نئے دور میں فیڈریشن کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں، کیونکہ اس کا مطلب یونانیوں کے ساتھ شراکت داری، اور اس طرحاس کا مطلب  اس   وفاقی حکومت کے شمالی  اور جنوبی حصے کے  یورپی یونین میں شامل ہونا ہے۔

اور اس طرح شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی یورپی یونین کی رکنیت نہ ہونے کی وجہ سے وقت کے ساتھ قبرص سے مکمل انخلا کے طور پر لیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ہم جمہوریہ ترکی کے ساتھ مل کر اس باوقار مقصد میں اس مسئلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جسے ہم اپنی تقدیر کہتے ہیں، ہماری تاریخ مشترک ہے۔ جمہوریہ ترکی کی ضمانت جائز  اور حق پر مبنی ہے اور اسے  قانونی حیثیت  حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ترک فوجیوں کی  قبرص میں موجودگی  ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روس یوکرائن جنگ نے دنیا پر واضع کردیا ہے کہ  اگر آپ کا کوئی ضامن  نہیں ہےتو پوری دنیا تماشا دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتی ۔  جس طرح قبرص میں ترک عوام  کو 1963-64 میں جن واقعات کا سامنا کرنا پڑا  اور وہاں پر  قتل عام کیا گیا، وہ سب کچھ  دوبارہ  بھی ہوسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں