نائب صدر فواد اوکتاے قازقستان کے دورے پر

اوکتاے اور اسماعیلوف نے وزارتِ عظمیٰ کی عمارت میں ترکی-قازقستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 12 ویں   اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات کی

1789682
نائب صدر فواد اوکتاے قازقستان کے دورے پر

نائب صدر فواد اوکتاے نے جو ان دنوں قازقستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے   قازقستان کے  وزیر اعظم علیحان اسماعیلوف سے ملاقات کی ہے۔

اوکتاے اور اسماعیلوف نے وزارتِ عظمیٰ کی عمارت میں ترکی-قازقستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 12 ویں   اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات کی۔

اسماعیلوف نے اوکتاے کی آمد پر شکریہ ادا  کیا جبکہ نائب صدر  اوکتائے نے  اسماعیلوف کی مہمان نوازی پر ان کا   شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں اپنے آبائی سرزمین  نور سلطان آکر بہت خوش ہوں۔

نائب صدر اوکتائے ، قازقستان کے وزیر اعظم علیحان اسماعیلوف کی دعوت پر کل  سرکاری دورے پر قازقستان  تشریف لے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں