ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سعدات  اونال کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

ملاقات کے دوران جہاں ترکی فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں ترک وفد نے کہا کہ "ترکی دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

1780232
ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سعدات  اونال کی  فلسطینی صدر محمود عباس  سے ملاقات

فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سعدات  اونال  سے ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فلسطین کا دورہ کرنے والے ترک وفد نے رام اللہ میں عباس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جہاں ترکی فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں ترک وفد نے کہا کہ "ترکی دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بتایا گیا کہ ترک وفد نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فلسطین میں ترکی کے قونصل جنرل برائے فلسطین سفیر احمد رضا دیمیرر نے بھی شرکت کی۔

قالن   اور اونال کے  آج اسرائیلی وزارت خارجہ اور ایوان صدر کے حکام سے ملاقات کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں