ترکی نے ویلنٹائن ڈےپر 24 ممالک کو پھول برآمد کیے ہیں

آرنمینٹل پلانٹس اینڈ پروڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ کے چیئرمین اسماعیل یلماز نے کہا کہ گزشتہ سال 148 ملین ڈالر  مالیت کے پھول برآمد  کیے تھے  جبکہ اس سال کا آغاز بہت ہی اچھا ہوا ہے

1777089
ترکی  نے ویلنٹائن ڈےپر 24 ممالک کو پھول برآمد کیے ہیں

14 فروری ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ترکی سے  پھولوں کی 65 ملین شاخیں 24 ممالک  جن میں ہالینڈ، انگلینڈ اور جرمنی بھی شامل ہیں کوروانہ کی گئی ہیں۔  

آرنمینٹل پلانٹس اینڈ پروڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ کے چیئرمین اسماعیل یلماز نے کہا کہ گزشتہ سال 148 ملین ڈالر  مالیت کے پھول برآمد  کیے تھے  جبکہ اس سال کا آغاز بہت ہی اچھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس شعبے نے 2022 کے لیے 180 ملین ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ  سال کے پہلے مہینے کے اعداد و شمار  سے ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ  دیکھنے کو ملا ہے۔

اسماعیل یلماز نے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 24 ممالک میں پھولوں کی ترسیل کی گئی اور کہا کہ پھولوں کی برآمد کے لیے سب سے اہم مارکیٹ ہالینڈ ہے۔

یلماز نے بتایا کہ وہ سب سے زیادہ پھول ہالینڈ کو بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے علاوہ، انگلینڈ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے علاوہ ازیں  جرمنی، رومانیہ، بلغاریہ اور یوکرین جیسے ممالک کو بھی  بڑی مقدار میں پھول  فروخت کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں