ترک ہلال احمر افغانستان کے لیے امدادی سازو سامان پہنچا رہی ہے

ترک ہلال احمر کے صدر کریم کینک  اور ان کے ہمراہ وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقدہ امدادی پروگرام میں شرکت کی۔ 100 خاندانوں میں کھانا اور یتیم بچوں میں سردیوں کے کپڑے تقسیم کیے گئے

1774446
ترک ہلال احمر افغانستان کے لیے امدادی سازو سامان پہنچا رہی ہے

ترکی جو کہ افغانستان میں انسانی المیے سے لاتعلق نہیں ہے، متاثرین کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترک ہلال احمر کے صدر کریم کینک  اور ان کے ہمراہ وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقدہ امدادی پروگرام میں شرکت کی۔ 100 خاندانوں میں کھانا اور یتیم بچوں میں سردیوں کے کپڑے تقسیم کیے گئے۔

"گڈنیس ٹرین"، جو ترکی سے روانہ ہوتی ہے اور خوراک اور انسانی امداد لے رہی ہے جلد ہی افغانستان پہنچنے کی بھی توقع  کی جا رہی ہے۔

صدر کینک  نے ٹی آر ٹی نیوز کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ

"ہماری گڈنیس  ٹرین اگلے ہفتے آرہی ہے۔ اس میں تقریباً 800 ٹن خوراک، انسانی امداد اور صحت کا سامان ہے۔ ہم امداد اس ٹرین میں تقسیم کریں گے، جسے ہم نے 11 غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سےجمع  کیے گئے امدادی سامان   کو  ہلال احمر کے ذریعے افغانستان کے 34 صوبوں تک پہنچانا ہے۔

 



متعللقہ خبریں