یونانی عناصر کے واپس دھکیلے گئے غیر قانونی نقل مکانوں کو یخ بستہ سردی نگل گئی

یونانی عناصر کی طرف سے، جوتے کپڑے چھین کر، واپس دھکیلے گئے 22 نقل مکانوں میں سے 12 سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں: وزیر داخلہ سلیمان سُوئے لُو

1772353
یونانی عناصر کے واپس دھکیلے گئے غیر قانونی نقل مکانوں کو یخ بستہ سردی نگل گئی

ترکی کے ضلع ایدرنے میں یونانی سرحدی عناصر کی طرف سے واپس دھکیلے گئے 22 غیر قانونی نقل مکانوں میں سے 12 سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

تحصیل اِپسالا کے گاوں پاشا کھوئے کے مانداکورو مقام  پر یونانی عناصر کی طرف سے واپس دھکیلے گئے غیر قانونی نقل مکانوں کی اطلاع موصول ہونے پر فوری کاروائی کی گئی۔ زندہ بچ جانے والے نقل مکانوں کو کیشان سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے سوشل میڈیا سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یونانی عناصر کی طرف سے، جوتے کپڑے چھین کر، واپس دھکیلے گئے 22 نقل مکانوں میں سے 12 سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ یورپی یونین بے بس اور انسانیت سے عاری ہے۔ یونانی سرحدی یونٹیں مظلوم کے لئے سنگدل اور فیتو دہشت گرد تنظیم کے لئے شفیق ہیں۔ اللہ مرحومین کی مغفرت کرے"۔ 



متعللقہ خبریں