ترکی کی میانمار کی صورتِ حال پر تشویش

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی اصولی طور پر کسی بھی قسم کی بغاوت اور فوجی مداخلت کے خلاف ہے

1771461
ترکی کی میانمار کی صورتِ حال پر تشویش

ترکی نے یکم فروری 2021 کو میانمار میں فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک میں صورتحال بدستور سنگین رہنے پر اپنی تشویش  کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی اصولی طور پر کسی بھی قسم کی بغاوت اور فوجی مداخلت کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں یکم فروری 2021 کو ہونے والی فوجی بغاوت کی پہلی برسی کے موقع پر ملک کی صورتحال بدستور بدستور خراب رہنے پر ترکی کو تشویش لاحق ہے۔

بیان میں ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور شہریوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے جمہوریت کی بحالی کے لیے جلد از جلد ضروری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں سخت حالات میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور روہنگیا کے مسئلے کا مستقل حل فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

میانمار کی فوج نے 8 نومبر 2020 کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور ملک میں سیاسی کشیدگی کے بعد یکم فروری 2021 کو اقتدار پر قبضہ کر لیاتھا۔



متعللقہ خبریں